حیدرآباد۔3نومبر(اعتماد نیوز) مرکزی وزیر اوما بھارتی سے آج ریاستی وزیر
آبپاشی ہریش راؤ نے ملاقات کی۔ ہریش راؤ نے اس موقع پر کرشنا بورڈ کے فیصلہ
کے خلاف جس میں تلنگانہ کو کم مقدار میں آبی سربراہی کا فیصلہ کیا گیا
نمائندگی کی۔ ہریش راؤ کے ساتھ ٹی آر ایس
ارکان پارلیمنٹ نرسیا گوڑ‘ بی بی
پاٹل بھی شامل تھے۔ ہریش راؤ نے کہا کہ کرشنا بورڈ کے فیصلہ سے تلنگانہ کو
نئے مسائل پیدا ہونگے۔ انہوں نے آندھرا پردیش حکومت پر الزام لگایا کہ
آندھرا پردیش حکومت سیے سیلم پراجکٹ سے برقی کے حصول کے لئے مسلسل رکاوٹیں
پیدا کر رہی ہے۔